تل ابیب میں ہزاروں کا مظاہرہ نتن یاہوکے استعفے کا مطالبہ

   

تل ابیب ۔یکم ؍ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل میں ہزاروں افراد نے ہفتے کے روز وزیراعظم بنجامن نتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ ساحلی شہر تل ابیب میں ہونے والے اس بڑے مظاہرے میں نیتن یاہو کو ’کرپٹ‘ پکارا گیا۔ مظاہرین نے اسرائیلی پرچم اٹھا رکھے تھے جب کہ وہ وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کوکرپشن کے کئی الزامات کا سامنا ہے۔ وہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کر چکے ہیں۔