تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال کرنا اور کوویڈ سے متعلق قواعد پر عمل کرنا نہ بھولیں:راہل گاندھی

   

Ferty9 Clinic

ہندوستان میں کورونا کیسز کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لوگوں سے کورونا کے بارے میں محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ کورونا انفیکشن اب بھی ملک کے لوگوں کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ لہٰذا تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال کرنا اور کوویڈ سے متعلق قواعد پر عمل کرنا نہ بھولیں۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی پہلے بھی ملک میں کورونا کے بحران کے بارے میں مرکزی حکومت کے رویئے پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔اس کے ساتھ انہوں نے ایک گراف بھی شیئر کیا ہے جس میں ہفتے میں کورونا کیسز میں اضافہ دکھایا ہے ہیں۔