حیدرآباد۔/29 مارچ، ( سیاست نیوز) حکومت نے ریاست میں25 اپریل تا 11 جون تمام سرکاری و خانگی اسکولس کو گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تعلیمی سال 2023-24 کیلئے 12 جون سے اسکولس کی کشادگی عمل میں آئے گی۔ تاہم پہلی تا 9 ویں جماعت کے طلبہ کیلئے SA-11 کے امتحانات 12 تا 20 اپریل تک منعقد کئے جائیں گے۔ پہلی تا پانچویں جماعت کے امتحانات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد کئے جائیں گے۔ چھٹویں تا آٹھویں جماعت کے امتحانات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:15 بجے تک اور ساتھ ہی نویں جماعت کے طلبہ کے امتحانات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:15 بجے تک منعقد کئے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ SA-11 کے امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ 21 تا 20 اپریل امتحانی پرچوں کی جانچ کی جائے گی۔ 25 اپریل کو پیرنٹس‘ ٹیچرس کی میٹنگ کا اہتمام کیا جائے گا۔ طلبہ کے مارکس اور تعلیمی صلاحیتوں سے والدین کو واقف کراتے ہوئے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ن