تمام امریکی فوجی کرسمس تک اپنے گھروں پر ہونے چاہئیں:ٹرمپ

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے امریکہ کی سب سے طویل جنگ کو اختتام پذیر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں موجود تمام امریکی فوجی کرسمس تک اپنے گھروں پر ہونے چاہئیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے جاری کردہ اس بیان کو طالبان کی جانب سے سراہا گیا اور کہا گیا کہ یہ امریکہ ۔ طالبان امن معاہدے کے نفاذ کی طرف ایک ’بہت مثبت قدم‘ ہے۔نائب صدر کے مباحثہ سے کچھ دیر قبل ٹرمپ نے ٹوئٹ کی، جس میں اعلان کیا گیا کہ ’ہمارے کچھ بہادر مرد اور خواتین افغانستان میں خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں کرسمس تک اپنے گھروں پر ہونا چاہیے‘۔مزید یہ کہ کچھ گھنٹوں میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ردعمل دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ’صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اعلان کیا ہے کہ اس سال کے آخر تک تمام امریکی فوجی دستوں کو افغانستان سے واپس بلا لیا جائے گا، امارات اسلامی اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے اور اس عمل کو امریکا اور امارات اسلامی کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے نفاذ میں ایک بہت مثبت قدم سمجھتی ہے‘۔