تمام اپوزیشن قائدین کا عنقریب اجلاس: نتیش

   

پٹنہ : چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہاکہ اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین عنقریب دہلی میں جمع ہوں گے تاکہ 2024 ء کے لوک سبھا انتخابات کیلئے بی جے پی کیخلاف حکمت عملی تیار کی جاسکے۔ نتیش نے محکمہ افزائشن مویشیان اور سمکیات کیلئے منتخب افراد کو مکتوبات تقرر حوالے کرنے کے بعد کہاکہ ہم ملک کی اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین کے ساتھ وقفہ وقفہ سے ربط میں ہیں۔ ہم بہت جلد دہلی میں مل بیٹھ کر 2024ء کے الیکشن کیلئے حکمت عملی بنائیں گے۔ سونیا گاندھی کے ساتھ اپنی حالیہ میٹنگ کے بارے میں نتیش نے کہاکہ وہ خود اُن کی پارٹی میں انتخابات کے سلسلہ میں مصروف ہیں۔ اُس الیکشن کے بعد ہم بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کے ایجنڈے طے کریں گے۔