ورنگل میں ترقیاتی کاموں کاافتتاح، رکن اسمبلی این راجندر ریڈی کا خطاب
ورنگل۔28؍ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )رکن اسمبلی ورنگل ویسٹ نائنی راجندر ریڈی نے کہا کہ ریاستی کانگریس حکومت باتوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔انہوںنے کہا کہ تمام اہل افراد کو حکومت کے اسکیمات فراہم کئے جائیں گے۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ کانگریس دور حکومت میں عوام کو راشن کارڈس فراہم کئے گئے تھے۔پھر دوبارہ اب کانگریس کے دور اقتدار میں ہی میں عنقریب راشن کارڈس فراہم کئے جانے والے ہیں۔ان دس سالوں کے درمیان گزشتہ حکومت صرف باتوں کے ذریعہ عوام کو گمراہ کررہی تھی۔کانگریس حکومت نے جو کہا اسے کرکے دکھائے گی۔انہوںنے آج ورنگل ویسٹ حلقہ ہنمکنڈہ کے 10ویں ڈیویژن جیا نرسنگ کالج اور وڈیرا کالونی میں 15لاکھ روپئے مالیت کے روڈس اور باکس ڈرین کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔انہوںنے عہدیداروں سے کہا کہ وہ مقررہ وقت میں کاموں کی تکمیل کے اقدامات کریں۔ انہوںنے کہا کہ عوامی اندرماں حکومت عنقریب عوام کے لئے راشن کارڈس ،اندرماں امکنہ جات اور ڈیجیٹل ہیلت کارڈس فراہم کریگی۔اس موقع پر گریٹر ورنگل کارپوریشن فلو ر لیڈر وینکٹیشورلو اور، ڈیویژن صدر ،مقامی عوام کے علاوہ کانگریس کارکن موجود تھے۔