پداپلی کے مختلف منڈلوں میں پرجا پالنا پروگرام، رکن اسمبلی وجئے رمنا راؤ کی مخاطبت
پداپلی۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سلطانہ آباد ، الیگیڈ اور کالواسری رامپور منڈلوں کے متعدد مواضعات میں منعقدہ پرجا پالانا پروگرام میں رکن اسمبلی کی شرکت:رکن اسمبلی پداپلی چنتا کنٹہ وجئے رمنا راؤ نے کہا کہ ضلع کے ہر اہل فرد کے لئے 6 ضمانتوں کا نفاذ عمل میں لایا جائیگا۔ آج بروز جمعہ سلطانہ آباد ، الیگیڈ اور کالواسری رامپور منڈلوں کے متعدد مواضعات میں منعقدہ پرجا پالانا پروگرام میں رکن اسمبلی پداپلی چنتا کنٹہ وجئے منا راؤ نے شرکت کی۔ پرجا پالانا گرام سبھا میں سب سے پہلے ریاست کے وزیر اعلیٰ اینومولا ریونت ریڈی کی جانب سے بھیجا گیا پیغام پڑھ کر سنایا گیاجس میں پرجا پالانا پروگرام کے اہداف کی وضاحت پیش کی۔بعد ازاں پداپلی رکن اسمبلی چنتا کنٹہ وجئے رمنا راؤ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہات میں منعقدہ پرجا پالانا سبھا میں درخواست داخل نہ کرنے والے افراد 06جنوری تک اپنے درخواست فارم پنچایت سکریٹری کو دے سکتے ہیں۔ مواضعات کہ تمام اہل افراد کی جانب سے درخواست کہ ادخال کو یقینی بنانے کہ لئے خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی پنچایت سکریٹریز کو رکن اسمبلی نے ہدایت دی۔انھوں نے کہا کہ 6 ضمانتوں کو ذمہ داری کے ساتھ نافذ کیا جائیگا، فی الحال آروگیا شری کی حد بڑھا کر 10 لاکھ اور آرٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت جیسے دو ضمانتوں پر عمل آوری کی گئی ہے، ماباقی اسکیموں کو بھی کئے گئے وعدے کہ مطابق حکومت نافذ کرے گی۔ پرجا پالانا درخواستوں کہ حصول میں کسی بھی قسم کی دشواری ہوتو عہدیداروں کو فوری حل کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔ انھوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے کہ مطابق حکومت کی تشکیل کہ پہلے دن سے 6 گیارنٹی اسکیموں کی عمل آوری کے لئے تندہی کہ ساتھ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ یاسنگی موسم سے کسانوں کو دھان کی کٹوتی کو روکنے کہ لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے۔ پرجا پالانا پروگرام میں مہالکشمی، رعیتو بھروسہ، گروہا جیوتی، اندرمّا مکانات، چیوتا اسکیمات سے متعلقہ درخواستیں موصول کی جائیں گی، گاؤں کے ہر خاندان کو پرجا پالانا پروگرام میں اپنے خاندان کے تحت آنے والی اسکیموں کے لیے درخواستیں داخل کرنی چاہئے۔رکن اسمبلی نے مطلع کیا کہ کاٹنا پلّی موضع سے وابستہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی ہوتو ان سے راست طور پر رابطہ کریں، کاٹنا پلّی موضع میں ان کا مکان بھی ہے، کاٹنا پلّی موضع کی ترقی کہ لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کا انھوں نے تیقن دیا۔ ایلیگیڈ منڈل کے سلطان پور موضع میں منعقدہ گرام سبھا میں شریک مجالس مقامی ایڈیشنل کلکٹر جے۔ارونا شری نے اپنے خطاب میں کہا کہ عہدیداروں کے ذریعہ ہر گھر کو درخواست فارم فراہم کئے جائیں گے۔