تمام اہل درخواست گذاروں کو ڈبل بیڈ روم مکان دیئے جائیں گے: ٹی سرینواس یادو

   

حیدرآباد 3 ستمبر (سیاست نیوز) افزائش مویشیان محکمہ کے وزیر ٹی سرینواس یادو نے ڈبل بیڈ روم مکانات کے لئے درخواستیں پیش کرنے والوں سے کہاکہ الاٹمنٹ کے پہلے مرحلہ میں مکان نہ ملنے سے مایوس نہ ہوں۔ تمام اہل افراد کو جنھوں نے درخواستیں دی ہیں، ڈبل بیڈ روم مکان فراہم کئے جائیں گے۔ یہ کام مرحلہ وار ہوتا رہے گا۔ ڈبل بیڈ روم مکانات کا الاٹمنٹ پوری شفافیت سے ہورہا ہے۔ ایسی اسکیم کی مثال ملک کی کسی ریاست میں نہیں ملتی ہے۔