تمام برادریاں سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کریں: امیت شاہ

   

نئی دہلی ، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کو ایودھیا مقدمہ میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام برادریوں سے اپیل کی اسے قبول کریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ انھوں نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں عوام سے کہا کہ ’’ایک بھارت۔ شریشٹھا بھارت‘‘ کے تئیں اپنے عزم پر بدستور قائم رہیں۔ انھوں نے سپریم کورٹ کی تعریف کی۔