تمام دفاتر سرکاری عمارتوں میں ہوں گے

   

حیدرآباد ۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) محکمہ جات کو ان کے دفاتر حمایت نگر، نامپلی، امیرپیٹ، ہائی ٹیکس ؍ این اے سی اور ٹی ہب جیسے علاقوں میں سرکاری عمارتوں میں 28 جنوری تک قائم کرنے کیلئے جاری کردہ حکومت کے احکام کے ساتھ امکان ہیکہ گورنمنٹ ٹریژری کو بڑی راحت ہوگی۔ فی الوقت حیدرآباد میں 60 سے زیادہ سرکاری محکمہ جات خانگی کرایہ کی عمارتوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ان خانگی عمارتوں کے کرایہ کی ادائیگی کیلئے سالانہ تقریباً 800 کروڑ روپئے خرچ کئے جاتے ہیں۔ اس میں سرکاری محکمہ جات کیلئے 450 کروڑ روپئے، کارپوریشنس ؍ دیگر اداروں کے دفاتر کیلئے 350 کروڑ روپئے کا خرچ ہوتا ہے۔ گزشتہ 12 سال سے کرایہ کے جملہ اخراجات 9,600 کروڑ روپئے ہوگئے ہیں۔ اس بوجھ کو کم کرنے کیلئے حکومت نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے اور حکومت نے حیدرآباد میں حکومت کی ملکیت کی عمارتوں میں تقریباً 4 لاکھ مربع فیٹ آفس جگہ کی نشاندہی کی ہے۔ خانگی بلڈنگس کیلئے کرایوں کی ادائیگی کو 31 مارچ کے بعد ختم کردیا جائے گا۔A