تمام راستوں پر دوبارہ کنٹرول :حکومت لیبیا

   

طرابلس ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے کہا ہے کہ اس کی فورسز نے دارالحکومت طرابلس کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ایک مرتبہ پھر قبضہ کر لیا ہے۔ ایک برس سے ملک کے مشرق میں قائم ایک متوازی حکومت کے دستوں نے اس شہر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے اس پیش رفت کو خلیفہ حفتر کی لیبین عرب آرمڈ فورسز کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا ہے۔ دوسری جانب خلفیہ حفتر کی فورسز کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے سیاسی عمل شروع کرنے کے مطالبات کے پیش نظر دستوں کو طرابلس سے ہٹایا جا رہا ہے۔