چیف سکریٹری کی ہدایت ۔ ریاست میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : چیف سکریٹری سومیش کمار نے ریاست میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا ۔ تیسری لہر کے اندیشوں پر ہاسپٹلس میں طبی سہولتوں سے متعلق تفصیلات حاصل کی ۔ ہاسپٹلس میں پی ایس اے آکسیجن جنریشن پلانٹس کے قیام ، سرکاری ہاسپٹلس کے تمام بیڈس کی آکسیجن بیڈس میں تبدیلی ، لکویڈ میڈیکل آکسیجن کو زیادہ جمع کرنے گنجائش میں اضافہ اور پیڈیا ٹرک آکسیجن ، آئی سی یو بیڈس کی تعداد میں اضافہ ‘ ضلع ہاسپٹلس کو اپ گریڈ کرنے کے علاوہ دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ۔ طبی عملہ کی مخلوعہ جائیدادوں کو فوری پر کرنے ‘ضروری مطابق ادویات کا اسٹاک رکھنے ، ڈائیگناسٹک آلات کی فراہمی ٹسٹنگ کٹس اور دوسری ضروری اشیاء کو دستیاب رکھنے کی چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ حکومت کی جانب سے حال میں منظور کردہ 7 میڈیکل کالجس کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
