تمام سرکاری عمارتوں پر سولار پلانٹس کی تنصیب کا منصوبہ

   

اندرون ایک ہفتہ تفصیلات پیش کرنے اضلاع کے کلکٹرس کو ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا کی ہدایت
سنگا ریڈی 9 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاست بھر میں سرکاری عمارتوں پر سولار پلانٹس کے لیے ڈپٹی چیف منسٹر نے ایک ہفتہ کے اندر تفصیلات پیش کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ڈپٹی سی ایم بھٹی وکرمارکا مالو نے انکشاف کیا کہ ریاستی حکومت نے گرام پنچایت کی عمارت سے سکریٹریٹ تک ریاست کے تمام سرکاری دفاتر پر سولار پاور پلانٹس لگانے اور بڑے پیمانے پر بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حیدرآباد سے ریاستی اقلیتی بہبود کے وزیر اڈلوری لکشمن، پرنسپل سکریٹری (توانائی) نوین متل، ریڈ کو سی ایم ڈی، ایس پی ڈی سی ایل کے سی ایم ڈی، سنگارینی کولیریز کے سی ایم ڈی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ تمام اضلاع کے کلکٹرس اور سینئر عہدیداروں کے ساتھ سولار سسٹم کی تنصیب پر ایک جائزہ میٹنگ کی، سنگاریڈی ضلع کے کلکٹر پی پروینیا نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیرقیادت ریاستی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کلکٹریٹ پارکنگ ایریاز، سرکاری اسکولوں، جونیئر کالجوں، ڈگری کالجوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی عمارتوں میں سولار پلانٹس کی تنصیب کے لیے ضروری تفصیلات جمع کرکے ایک ہفتہ کے اندر ارسال کریں انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ محکمہ آبپاشی، روڈز اینڈ بلڈنگز کے دائرہ اختیار میں خالی پلاٹوں کی تفصیلات بھی جمع کرائی جائیں انہوں نے کہا کہ چونکہ ریاست بھر میں کلکٹریٹ ایک ہی ماڈل میں بنائے گئے اس لیے ضروری ڈیزائن حیدرآباد سے بھیجے جائیں گے اور کلکٹریٹ کے پاس دستیاب بہتر ڈیزائن بھی بھیجے جاسکتے ہیں۔ڈپٹی سی ایم نے انکشاف کیا کہ ’اندرا سورا گریجالا وکاسم‘ اسکیم کے ذریعے ایجنسی کے علاقوں میں آر او ایف آر ایکٹ کے تحت تقسیم کی گئی 6.70 لاکھ ایکڑ اراضی میں مفت سولار پمپ سیٹ لگائے جائیں گے۔ ریاستی حکومت اس اسکیم کو بڑی عزائم کے ساتھ آغاز کر رہی ہے کلکٹروں کو بغیر کسی تاخیر کے مقررہ وقت کے اندر تفصیلات بھیجنے کی ہدایت دی، کسی بھی شبہ کی صورت میں، پاور ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سکریٹری، SPDCL، NPDCL CMDs، REDCO VC اور MDs سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ ضلع کلکٹر پی پروینیا نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع میں سولار پلانٹس لگانے کے لیے موزوں سرکاری دفاتر، اسکول، کالج اور خالی سرکاری اراضی کی تفصیلات ایک مقررہ فارمیٹ میں فراہم کرنے کے لیے عہدیداروں کے ساتھ تال میل سے اقدامات کیے جائیں گے اس موقع پر متعلقہ افسران اور دیگر نے شرکت کی۔