تمام سیاحتی مقامات 6 جولائی سے کھول دئے جائیں گے

,

   

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر سیاحت پرہلاد سنگھ پٹیل نے کہا ہے کہ تمام یادگاریں 6 جولائی سے کھولی جاسکتی ہیں۔ پٹیل نے جمعرات کو ٹوئیٹ کیا کہ ہندوستان کے آرکیا لوجیکل (آثار قدیمہ)سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے اشتراک سے وزارت سیاحت نے فیصلہ کیا ہے کہ 6 جولائی سے تمام یادگاروں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ کھولا جاسکتا ہے ۔ کووڈ۔19کے باعث 24مارچ کو انہیں بند کردیا گیا تھا ۔