کریم نگر میں نئے کلکٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد آروی کرنن کا اظہار خیال
کریم نگر ۔بروز منگل کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ آر وی کرنن آئی .اے . ایس نے اپنے عہدہ کا جائزہ لیا۔ضلع کریم نگر کے کلکٹر و ضلع مجسٹریٹ کی حیثیت سے بروز منگل ضلع کلکٹر کے چیمبر میں آر وی کرنن نے اپنے عہدہ کا جائزہ لیا اس موقع پر ضلع کلکٹر کو ضلع کریم نگر ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال مونسپل کمشنر کرانتی ، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگراوال، ٹرینی کلکٹر میانک میتھل نے پھولوں کے پودے و گلدستہ پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع عہدیداران سے مخاطب ہوتے ہوئے ضلع کلکٹر نے ضلع کریم نگر کے جغرافیائی علاقہ ، منڈلوں ، دیہاتوں ، ضلع کی آبادی ، فیصد بارش کی تفصیلات حاصل کیں۔ ضلع زرعی عہدیدارسریدھر سے ضلع کے رقبہ کاشت ، دھان ، مکئی ، کپاس کے رقبہ کاشت کے تفصیلات حاصل کیں۔ ضلع پنچایتی عہدیدار بوچیا سے پلے پراگتی کے پیش رفت ، شمشان گھاٹ کی تعمیر ، دیہی فطری جنگلہ کے متعلقہ جانکاری حاصل کی۔ ضلع میں 13 شمشان گھاٹ کے کاموں کے زیر التوا ہونے کی اطلاع پر فوری ہر شمشان گھاٹ کے تعمیری کام کی ذمہ داری متعلقہ پنچایت راج ڈپٹی انجینئر کے حوالے کرنے ماہ کے آخر تک کاموں کی تکمیل کی ہدایت دی۔ تلنگانہ کو ہریتا ہارم کے متعلقہ ضلع عہدیدار برائے دیہی ترقی سریلتا سے جانکاری حاصل کی۔ ہریتا ہارم پروگرام میں تیزی لانے اور کامیابی سے ہمکنار کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع میں کورونا انسداد کے اقدامات کے متعلقہ ضلع عہدیدار برائے صحت وطبابت ڈاکٹر جویریا سے جانکاری حاصل کی۔ ضلع میں آشا ورکر اے این ایم ، پنچایت سکریٹری کے تعاون سے ٹیم تشکیل دیتے ہوئے سروے میں تیزی لانے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ کورونا علامتوں کے حامل افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے علاج و معالج کی فراہمی کی جائے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ تا حال کلکٹر کے۔ ششانکا کے زیر قیادت ضلع کریم نگرمیں متعدد ترقیاتی کام انجام دئے گئے ، ضلع کی ترقی کے لئے تمام عہدیداران نے بھر پور تعاون فراہم کیا ہے۔ انہوں نے اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے مزید شعبوں میں ترقی کے لئے تمام عہدیداران سے تعاون کی خواہش کی۔ قبل ازیں ضلع عہدیداران نے ضلع کلکٹر کو پھولوں کے پودے پیش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
