تمام شہری علاقوں میں صد فیصد جائیداد ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت

   

جگتیال میں عہدیداران کے اجلاس سے ضلع کلکٹر جی روی کا خطاب

جگتیال۔ ضلع کلکٹر جی روی نے عہدیداروں کو تاکید کی کہ تمام شہری علاقوں میں صد فیصد جائیداد کے محصول کی وصولی کی جائے۔ضلع جگتیال کے مستقر میں واقع آئی ایم میں ہال میں ضلعی عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ کنورجنسی اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلعی سطح پرمکمل طور پر بچہ مزدوری کا خاتمہ کیا جائے۔لوک یوکتا سے متعلقہ ایس سی، ایس ٹی کمیشن سے آنے والے تمام مخطوط کے جواب کل تک دیدیئے جائیں۔ عہدیداروں کو حاصل ہونے والی عرضیوں اور اعلٰی عہدیداروں کی جانب سے بھیجی جانے والی درخواستوں کی عاجلانہ یکسوئی کرنے اورضلعی سطح پر ای-آفس میں زیرالتواء فائیلوں کی عاجلانہ تکمیل کرنے کی عہددیداروں کو ہدایت دی گئی۔مؤاضعات کے ترقیاتی کاموں کو ماہ مارچ کے اواخر تک مکمل کرلیا جائے۔کام کی اہمیت کے مطابق انکی تکمیل کی جائے۔شمشان گھاٹوں کو وزیر اعلٰی کی جانب سے بنیادی اہمیت دی گئی چنانچہ ان کاموں کی عاجلانہ تکمیل عمل میں لائی جائے۔تعمیری کاموں میں تاخیر نہ کی جائے۔ نئی دفتر ضلع کلکٹر کی عمارت کے باب الداخلوں ( داخل ہونے اور نکلنے ) کے پاس تعمیر کی جانے والی سڑک کے کاموں کی پیش رفت میں اضافہ کیا جائے۔نرسریوں، مٹی کی حصولی، بیج بونے وغیرہ کے کاموں میں بھی تاخیر نہ کی جائے۔بلدیات میں کہیں بھی پودوں کو خریدکر لگوانے کی ا جازت نہیں ہے۔پودوں کی نگہبانی میں لاپرواہی کا علم ہونے پر متعلقین کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔مسائل کو حل کرتے ہوئے نرسریوں کو صد فیصد تکمیل کریں۔عوامی بیت الخلاء کے پاس موسم گرما کے پیش نظر سایہ کا انتظام کیا جائے۔کے جی بی وی مدارس میں زیر تعلیم طلباء کی تفصیلات،اور تر ک مدرسہ کرنے والے طلباء کی تفصیلات کو ایک رپورٹ کی شکل میں پیش کریں۔کوویڈ کا مکمل خاتمہ نہ ہونے کی بنا پر احتیاطی تدابیر پر عمل آوری کی جائے۔اور حکومت کی ہدایات پر عمل آوری کی جائے۔834 تالابوں کی آبی سطح جس مقام تک سیر ہوگی اس اونچائی کے مقام تک پشتہ کو تعمیر کیا جائے۔مقبوضہ اور حاصل کردہ اراضی کی تفصیلات کو پیش کیا جائے۔سرکاری محکمہ جات سے متعلقہ اراضی کو دھرنی ویب سائیٹ پر معائنہ کرتے ہوئے صحیح کرلیں۔گرام پنچایتوں میں قرضوں کی واپسی،ٹریکٹروںکو چلانے والے ڈرائیوروں میں کتنے لوگوں کے پاس لائسنس موجود ہیں ، انکی تفصیلات پیش کریں۔خواتین تنظیموں کی جانب سے تیار کی جانے والی اشیاء کو مقبولیت فراہم کرنے کیلئے ریاستی وزیر برائے سماجی فلاح و بہبود کوپولا ایشور کی جا نب سے متعارف کردہ سہاجا برانڈکو عہدیدار تصرف میں لائیں۔اور خواتین کی تنظیموں کی جانب سے تیار کی جانے والی 25 اقسام کی اشیاء کی مارکٹنگ کے مواقع میسر کئے جائیں۔برقی بلوں کوادائیگی کو زیر التواء نہ رکھیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر بی راجیشم ، ضلع پریشد سی ای او سرینیواس اور ضلعی عہدیداروں اور دیگر نے شرکت کی۔