تمام ضروری احتیاطی اقدامات کے ساتھ ریتی کے ذخائر مختص کئے جائیں

   

Ferty9 Clinic

کالیشورم پراجکٹ کی نکاسی اسکیم کے تحت ریتی کا حصول ، ضلع کلکٹرپداپلی

پداپلی۔ 5 /مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے نئے ریتی کے ذخائر مختص کرنے کی پداپلی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے متعلقہ عہدیداروں کو تاکید کی۔ نئے ریتی کے ذخائر کے مختصات ‘ ریتی پالیسی اور متعلقہ امور پر آج بروز منگل ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی سطح کا ریت کوآرڈینیشن اجلاس منعقد کیا۔اس اجلاس میں عہدیداروں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کی نکاسی اسکیم کے تحت ملنا ساگر ریزروئیر کی تعمیر کے لئے 22.39 لاکھ کیوبک میٹر ریتی کو مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر کے احکامات کے بموجب منتھنی منڈل وینکٹا پور موضع کے انارم بیاریج سے 9.5 کلو میٹر دوری پر واقع علاقے کا ضلع ایڈیشنل کلکٹر کی قیادت میں سب کمیٹی کا معائنہ کیا گیا اور یہ نشاندہی کی گئی کہ 3 میٹر کی گہرائی میں 841800 کیوبک میٹر ریتی موجود ہے۔ ملنا ساگر پراجکٹ کی تعمیر کے لئیضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے درکار ریتی کی سربراہی عمل میں لانے کا ضلع کلکٹرنے مطالبہ کیا۔ ریتی کی نکاسی کے لئے کالیشورم پراجکٹ کے ایک ایجنسی کا قیام عمل میں لانے’ ریاستی کانکنی ترقیاتی تنظیم کے ساتھ معاہدہ کرنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ ریتی کی سربراہی کے دوران بی ٹی روڈ’ مٹی روڈ کو کالیشورم پراجکٹ ای ای منعقد کرنے’ وینکٹا پورم موضع سے پداپلی کاٹارم کے بی ٹی روڈز کو ذاتی اخراجات سے حفاظت کرنے کا ضلع کلکٹر نے مطالبہ کیا۔ ریتی کی سربراہی کے دوران استعمال ہونے والے سڑک کی مرمت کر تیار رکھنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ کووڈ۔ 19 وباء￿ کے پیش نظر ریتی کے ذخائر پر سماجی فاصلہ قائم رکھنے’ ماسک لگانے ‘ ہاتھوں کو صاف کرنے کے لئے درکار سانیٹائزر دستیاب رکھنے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ اس موقع پر عہدیداروں نے کہا کہ گذشتہ ریتی کوآرڈینیشن میٹنگ میں لئے گئے فیصلہ کے مطابق اودیلا منڈل کے کناگرتی موضع میں 6000 کیوبک میٹر ریتی ‘ شری رامپور منڈل کے مٹے پلی موضع میں 8930 کیوبک میٹر ریتی کے ریچ کا دوبارہ معائنہ کر’ علاقائی ضروریات کے لئے درکار ریتی کی سربراہی کے تحت تلنگانہ ریاستی کانکنی ترقیاتی تنظیم کو ریتی کی سربراہی سے متعلقہ تجاویز پیش کی جائے۔حکومت کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق لائحہ عمل تیار کرنے اور موثر انداز میں ریتی کی سربراہی کے لئے درکار ضروری اقدامات کرنے کی ضلع کلکٹر نے تاکید کی۔ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا ‘ ضلع انچارج ڈی آر او کے. نرسمہا مورتی ‘ پداپلی ریوینو ڈویڑن آفیسر شنکر کمار ‘ اے ڈی معدنیات سائی ناتھ ‘ ضلع پنچایت آفیسر سدرشن اور متعلقہ عہدیداروں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔