تمام ضلع کلکٹریٹس کا آج گھیراؤ، آر ٹی سی ملازمین کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ ا کتوبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت کے سخت گیر موقف کے پیش نظر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملاز مین یونینوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 28 اکتوبر کو تمام ضلع کلکٹریٹس کا محاصرہ (گھیراؤ) کرنے کی ہڑتال آر ٹی سی ملازمین سے اپیل ی جبکہ اس پروگرام (ضلع کلکٹریٹ دفاتر کا محاصرہ کرنے) کو کامیاب بنانے کے لئے صدرپردیش کانگریس کمیٹی مسٹر اتم کمار ریڈی نے بھی پارٹی کے تمام قائدین اور کارکنوں کو ضروری ہدایات دی ہیں جبکہ اشوتما ریڈی نے اس بات کا اعلان کہا کہ بات چیت کیلئے جب کبھی بھی طلب کیا جائے جوائنٹ ایکشن کمیٹی بات چیت میں حصہ کے لئے تیار ہے۔ ریڈی نے مزید بتایا کہ کل 28 اکتوبر کو تمام ضلع کلکٹروں سے ملاقات کر کے ہڑتال کے مسئلہ پر یادداشتیں پیش کی جائیں گی اور 30 اکتوبر کو ’’سکلا جنولہ سمرا بھیری سبھا‘‘ کا بڑے پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ مسٹر اشوتما ریڈی نے ہڑتالی آر ٹی سی ملاززین ، تمام سیاسی جم اعتوں ، عوامی تنظیموں اور طلبہ تنظیموں وغیرہ سے اس بڑے جلسہ عام کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کرنے کی پرزور اپیل کی ۔