تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری

   

نظام آباد میں بی آر ایس کی انتخابی مہم، ریاستی وزیر ہریش راؤ کا خطاب
نظام آباد :18؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر صحت مسٹر ہریش رائو نے آج بی آرایس امیدوار گنیش گپتا کی انتخابی مہم حصہ لیا۔ ہریش راؤ نے سنجیو کالونی میں روڈ شو اور عوامی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہندو مسلم کے سواء کچھ بھی نہیں کیا اگر کچھ کیا تو ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا اور 400 روپئے کے گیس سلنڈر کو 1200 روپئے کیا چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو اقتدار کے آتے ہی گیس سلنڈر کی قیمت میں 400 روپئے کی جائے گی انہوں نے کہا کہ گنیش گپتا 9 سالوںمیں شہر کی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ۔ گھر گھر محفوظ پینے کا پانی پلانے کے علاوہ سرکاری دواخانہ میں مریضوں کی سہولتوں کیلئے سی ٹی اسکیائن ، ایم آر آئی و دیگر چیزوں کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پر فنڈس منظور کراتے ہوئے بہتر سے بہتر علاج و معالجہ کیا جارہا ہے ۔ ہریش رائو نے کہا کہ نظام آباد سرکاری دواخانہ میں گھٹنے کا بھی آروگیہ سری کے تحت علاج کیا جارہا ہے اور مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر ہریش رائو نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو تمام طبقات کی فلاح وبہبودی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے معمر افراد کو 2 ہزار روپئے وظیفہ فراہم کیا جارہا ہے اقتدار میں آنے کے بعد 5 ہزار روپئے وظیفہ کیا جائیگا۔ کانگریس پارٹی ہر چیز مفت دینے کا اعلان کررہی ہے لیکن کوئی چیز دیکھنے والی نہیں ہے کے سی آر بیڑی وظائف دینے والے واحد چیف منسٹر ہے ۔بی جے پی حکومت نے 5فیصد جی ایس ٹی عائد کیا ہے ۔ کورونا ویکسین قائم کرنے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھا اور شہر کی ترقی کو مزید جاری رکھنے کیلئے گنیش گپتا کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر گنیش گپتا نے اپنی تقریر میں شہر کی ترقی کو جاری رکھنے کیلئے انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی۔