پداپلی میں منعقدہ دعائیہ پروگرام، رکن اسمبلی ڈی منوہر ریڈی کی مخاطبت
پداپلی۔ 23 جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی پداپلی داسری منوہر ریڈی نے کہا کہ حکومت ذات پات اور مذہب سے قطع نظر عوامی فلاح و بہبود کے مقصد سے حکمرانی جاری رکھے ہوئے ہے اور حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف فلاحی پروگراموں کو نافذ کررہی ہے۔تشکیل تلنگانہ کے دس سالہ تقریبات کے ضمن میں بروز چہارشنبہ تلنگانہ یوم عبادت کے موقع پر بعد ظہر دوپہر دو بجے پداپلی شہر کی جامع مسجد میں مسلم مذہبی رہنماؤں اور مسلمان بھائیوں کی قیادت میں منعقدہ دعائیہ پروگرام میں رکن اسمبلی پداپلی داسری منوہر ریڈی اور مجالس مقامی ایڈیشنل کلکٹر کمار دیپک نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد وزیر اعلیٰ کے سی آر نے تمام مذابب کے ساتھ منصفانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تمام فلاحی اسکیمات غریبوں کو فراہم کی جائیں نہ کہ ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر فلاحی اسکیمات کو نافذ کیا جائے۔ انھوں نے مطلع کیا کہ تلنگانہ میں تمام مذہبی رہنماؤں کو اعزازیہ دیاجارہا ہے جیسا کہ ملک میں کہیں بھی نہیں ہے، صرف تلنگانہ میں تہواروں کے دوران غریبوں کو مفت کپڑے تقسیم کیے جا رہے ہیں، اور پداپلی میں مسلمانوں کی خواہش کے مطابق قبرستان کے لیے دو ایکراراضی مختص کرنے کی ضلع کلکٹرکو اطلاع دی گئی ہے، بہت جلد زمین مختص کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس پروگرام میں ضلعی عہدیدار برائے محکمہ بہبود محمد معراج محمود، ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی کے صدر جاڈالہ سریندر، بی آر ایس پارٹی ٹاؤن کے صدر راجکمار، مذہبی رہنما منو بھائی، عظیم الدین،ایم اے خلیل، صفدر، کونسلر س پداری چندر شیکھر، بھکشاپتی، پدما روی، پنچالا رامادیوی ،شریدھر ، اے ایم سی ڈائرکٹر سنتوش، کو آپشن فہیم، جاوید، بی آر ایس قائدین ذاکر حسین، سیف اللہ خان تبریز، ڈاکٹر عزیز، وینم رویندر، کوٹا سمیا گوڈ، گوٹیموکلا شرینواس، سمندرالا راج کمار، عوامی نمائندوں، قائدین، کارکنوں اور دیگر نے شرکت کی۔