مرکزی اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے منگل کے روز کہا کہ اس سال حج پر جانے والے تمام افراد کو کورونا ٹیکے لگانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔ سرکاری بیان کے مطابق ، نقوی نے حج ہاؤس (ممبئی) میں حج کمیٹی کے عہدیداروں اور ‘حج گروپ آرگنائزر’ سے حج 2021 سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ، انہوں نے کہا ، “ہندوستان سے جانے والے تمام حاجیوں کو کورونا ٹیکے لگانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔