تمام مذاہب میں شادی اور طلاق کیلئے یکساں قانون، مسلم پرسنل لا بورڈ نے کی شدید مخالفت

,

   

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے تمام مذاہب میں شادی اور طلاق کے لئے یکساں قانون بنانے کی درخواست کی شدید مخالفت کی ہے۔بورڈ نے اس معاملے میں سپریم کورٹ میں خود کو فریق بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔بورڈ نے کہا ہے کہ یہ ذاتی قانون کا معاملہ ہے۔سپریم کورٹ میں دائر ایک پی ایل میں کہا گیا ہے کہ تمام مذاہب میں شادی اور طلاق کے لئے ایک ہی قانون ہونا چاہئے۔ اس وقت ہر مذہب میں شادی کے لئے مختلف قوانین اور قواعد ہیں جو ذاتی قانون پر مبنی ہیں۔ایک ملک میں ایک ہی قانون ہونا چاہئے۔ابھی یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے جس پر عدالت نے حکومت سے اس کا رخ پوچھا ہے۔اب مسلم پرسنل لا بورڈ بھی اس معاملے میں فریق بننا چاہتا ہے۔