تمام مرکزی وزیر کسانوں کے خلاف کام کر رہے ہیں

   


ریاستی وزیر ستیاوتی راتھوڈ کا الزام ، نارائن کھیڑ میں پریس کانفرنس

نارائن کھیڑ /22 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر فلاح و بہبودی خواتین و اطفال سیتاوتی راتھوڑ نے آج نارائن کھیڑ ایم ایل اے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کسانوں کی ترقی کیلئے کئی کام انجام دئے جارہے ہیں ۔ 24 گھنٹے برقی مفت سربراہ کی جارہی ہے ۔ مرکزی برسر اقتدار بی جے پی حکومت ریاست تلنگانہ کو 151 کروڑ باقی رقم دینے کا مطالبہ کرنے پر خاموشی اختیار کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم سے لیکر تمام مرکزی وزیر کسانوں کے خلاف کام کر رہے ہیں ۔ کالیشورم پراجکٹ کو نیشنل پراجکٹ کا درجہ دینے کا مطالبہ کرنے پر آج تک کچھ نہیں کیا گیا ۔ مشن بھگیرتا اسکیم کے تحت ہر گھر کو پینے کا صاف پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں ہر سال 100 ٹن کروڑ دھان کی فصل اگائی جاتی ہے اور اس فصل کو تلنگانہ حکومت خریدتی ہے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی ضلع پریشد سنگاریڈی چیرمین منجو سری جئے پال ریڈی بلدیہ نارائن کھیڑ چیرمین روبینہ بیگم نجیب ٹی آر ایس قائد رمیش چوہان اور دیگر موجود تھے ۔ بعد ازاں ریاستی وزیر ستیاوتی راتھوڑ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے سرگاپور منڈل مستقر پر شیڈول طبقہ کی لڑکیوں کیلئے نئی تعمیر کردہ ایس ٹی کالج و اسکول کی عمارت کا افتتاح انجام دیا ۔