جینوا:عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو اومی کرون کے لیے تیار رہنا چاہیے۔برطانوی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کا کہنا ہیکہ جغرافیائی طور پر اومی کرون کا پھیلاؤ اتنا وسیع ہے جتنا موجودہ صورتحال میں رپورٹ نہیں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کورونا کے پہلے ڈیلٹا ویرینٹ سے بھی سبق سیکھ چکے ہیں لہٰذا تمام ممالک کو نئے ویرینٹ اومی کرونا کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ایمرجنسی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سفری پابندیاں صرف اور صرف وائرس کے دیگر ممالک میں پھیلنے کو روک کرسکتی ہیں۔