تمام موبائل سیٹ کیلئے ایک ہی چارجر کافی ہوگا

   

واشنگٹن:مستقبل میں آنے والے تمام موبائل سیٹ کے لیے ایک ہی چارجر کافی ہوگا، انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین نے ایسے چارجرز بنانے کی منظوری دے دی ہے جو کسی بھی کمپنی کے موبائل سیٹ کو چارج کرسکے گا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے یورپی کمیشن نے نیا قانون تجویز کیا ہے جس کے تحت تمام ٹیکنالوجی کمپنیاں موبائل فونز اور چھوٹی الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے ایک جیسا چارجنگ پن تیار کرنے پر مجبور ہوجائیں گی۔یورپی یونین نے تحفظِ ماحولیات اور الیکٹرانک فضلے میں کمی کے لیے موبائل فون سمیت تمام الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے ایک ہی اسٹینڈرڈ سی ٹائپ چارجر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو نئی ڈیوائس خریدتے وقت موجودہ چارجر کو دوبارہ استعمال کرنے کی ترغیب دے کر ٹیکنالوجی ویسٹ کو کم کیا جائے اور اس حوالے سے دی گئی تجویز میں کہا گیا کہ یورپی یونین میں فروخت کیے جانے والے تمام اسمارٹ فونز کے یو ایس بی سی چارجرز ہونے چاہئیں۔خیال رہے ٹیک جائنٹ کسٹم چارجنگ پورٹ کا استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ فونز تیار کرتا ہے کیونکہ اس کی آئی فون سیریز ایپل کی تیار کردہ لائٹننگ کنیکٹر استعمال کرتی ہے۔