حیدرآباد 14 اپریل (این ایس ایس) کوویڈ ۔ 19 لاک ڈاؤن کے پیش نظر کئے جانے والے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انڈین ریلویز کی کئی مسافر ٹرین خدمات بشمول میل ؍ ایکسپریس ٹرینس، پاسنجر ٹرینس، سب اربن ٹرینس، کولکتہ میٹرو ریل، کونکن ریلوے وغیرہ 3 مئی تک منسوخ رہیں گی۔ ملک کے مختلف علاقوں کو سیول سپلائز یقینی بنانے کے لئے مال گاڑیوں اور پارسل ٹرینس خدمات جاری رہیں گی۔ بشمول ای ٹکٹس کسی بھی قسم کے ٹکٹوں کی بکنگ نہیں کی جائے گی لیکن ٹکٹوں کی آن لائن منسوخی جاری رہے گی۔
