تمام پاکستانیوں کو ہندوستانی شہریت دینے کے اعلان کرنے کا کانگریس کو چیلنج : نریندر مودی

,

   

٭ وزیراعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے برہیت میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اور اس کی حلیف جماعتوں کو چیلنج کیا کہ وہ ہر ایک پاکستانی شہری کو ہندوستانی شہریت دینے کا اعلان کریں۔ انہوں نے جموں و کشمیر اور لداخ میں آرٹیکل 370کو واپس لانے کا بھی چیلنج کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کانگریس اور اس کی حلیف جماعتیں جھوٹ بول کر ایک ایسا ماحول پیدا کررہی ہے جس میں ہندوستانی مسلمانوں کو خوفزدہ کیا جارہا ہے ۔ وزیراعظم جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے پانچویں اور آخری مرحلہ کی انتخابی مہم کیلئے جھارکھنڈ میں تھے ۔