تمام پاکستانی شوز، فلمیں، او ٹی ٹی سیریز، گانے نشر کرنے پر پابندی

   

نئی دہلی:آپریشن سندور اور پہلگام حملے کے بعد حکومت ہند نے اڈوائزری جاری کی جس میںپاکستان کے تمام OTT پلیٹ فارمز، میڈیا اسٹریمنگ سروسز اور ڈیجیٹل شعبہ کے علاوہ پاکستان سے آنے والی ویب سیریز، فلموں، گانے، پوڈ کاسٹ اور دیگر میڈیا مواد کو بند کرنے کی ہدایت دی گئی ۔یہ ایڈوائزری، 8 مئی انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اینڈ ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز 2021 کے حصہ II کے تحت جاری کی گئی ہے۔ یہ پبلشرز اور ثالثوں کو ان کی ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ میزبانی یا نشر ہونے والا مواد ہندوستان کی خودمختاری، عوامی نظم و نسق، قومی سلامتی، انضمام کیلئے خطرہ نہیں ہے۔ وزارت نے نوئیٹ کیا کہ ہندوستان میں کئی دہشت گردانہ حملوں کا پاکستان میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کے ساتھ سرحد پار سے تعلق رہا ہے۔ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، حکومت نے کہا کہ یہ ایڈوائزری قومی سلامتی کے مفاد میں جاری کی جا رہی ہے۔آئی ٹی رولز کے تحت ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ پبلشرز کو کوئی مواد شائع کرتے وقت احتیاط کرنا چاہیے۔