تمام پٹرول پمپس لاک ڈاون سے مستثنیٰ

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت نے ریاست کے تمام پٹرول پمپس کو لاک ڈاون سے مستثنیٰ کردیا ہے ۔معمول کے اوقات کے دوران شہری اور د یہی علاقوں میں پٹرول پمپس کو کھلے رکھنے کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔حکومت نے کہا کہ دھان کی خریداری اور ملز تک ان کو پہنچانے کے پیش نظر یہ استثنیٰ دیاگیا ہے ۔موجودہ طورپر قومی شاہراہوں والے پٹرول پمپس کو ہی لاک ڈاون سے استثنیٰ دیاگیا تھا۔