نئی دہلی 14 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وزارت شہری ہوابازی نے اعلان کیا ہے کہ 3 مئیتک ملک میں تمام ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں معطل رہیں گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک میں لاک ڈاون میں 3 مئی تک توسیع کے بعد وزارت نے یہ اعلان کیا ہے ۔ کہا گیا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے ہوابازی سرگرمیاں معطل ہیں اور تمام ڈومیسٹک و بین الاقوامی پروازیں 3 مئی تک معطل رہیں گی ۔
۔3 مئی تک تمام ٹرینس معطل ‘ ای ٹکٹ ہولڈرس کو کرایہ کی واپسی
اس دوران انڈین ریلویز نے بھی اعلان کیا ہے کہ 3 مئی تک تمام مسافر ٹرینیں معطل رہیں گی ۔ وزیر اعظم نے آج ملک میںمزید 19 دن لاک ڈاون کا اعلان کیا ہے ۔ ریلویز نے کہا کہ ای ٹکٹ ہولڈرس کو اپنے ٹکٹ منسوخ کروانے کی ضرورت نہیں ہے اور خود ہی ان کی رقومات کو ان کے اکاونٹس میں واپس کردیا جائیگا ۔