بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ ریاست کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں آکسیجن کے بڑے پلانٹ لگائے جائیں گے ۔سرکاری اطلاع کے مطابق وزیر اعلی چوہان نے بتایا کہ ریاست میں انفیکشن کی رفتار کم ہوئی ہے ۔ ریاست اور ملک کے دوسرے علاقوں میں تجربے نے یہ سکھایا ہے کہ جہاں جہاں بھی پبلک کرفیو کی سختی سے پابندی عائد کی گئی وہاں انفیکشن میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی نمائندے عوام کو اگلے 10 دنوں تک پبلک کرفیو کو سختی سے نافذ کرنے کی رہنمائی کریں۔18 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد اور فی دن ویکسینیشن ڈوز کی دستیابی کی بنیاد پر ویکسینیشن کے پروگرام تیار کئے جائیں۔45 سال سے زیادہ عمر کے افراد ، ہیلتھ کارکنوں اور فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکہ لگانے کی رفتار کو کم نہیں کیا جانا چاہئے ۔