تمام کامن انٹرنس ٹسٹ منسوخ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 12 ؍ اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ کی حکومت بشمول ایمسٹ ریاست میں ہونے والے تمام انٹرنس ٹسٹ کو لاک ڈاون میں توسیع کے پیش نظر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تلنگانہ کے ریاستی کونسل برائے اعلی تعلیم نے اس مسئلہ پر بیان جاری کیا ہے ۔ کونسل کے چیرمین پروفیسر پاپی ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ساتھ اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کے بعد بہت جلد نظرثانی شدہ تواریخ کا اعلان کیا جائیگا ۔ تاہم انٹرنس ٹسٹ میں حصہ لینے کے لئے فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 5؍ مئی رہے گی ۔ کونسل کی طرف سے قبل ازیں معلنہ شیڈول کے مطابق انجنیئرنگ کامن انٹرنس 2؍مئی کو مقرر تھے ۔ اانجینئرنگ‘ اگریکلچرل اور میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ مئی کی 4 ؍ 5؍ ‘ 7 ؍ اور 9 تواریخ کو مقرر تھے ۔ فزیکل ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ 13؍ مئی سے شروع ہونے والے تھے ۔ انٹرگریٹیڈ کامن انٹرنس ٹسٹ 20 اور 21 مئی کو مقرر تھے ۔ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ 23؍ مئی‘ لا کامن انٹرنس ٹسٹ 23 مئی ‘ پی جی لاء کامن انٹرنس ٹسٹ 27 مئی ‘ پوسٹ گریجویٹ انجینئرنگ کامن انٹرنس ٹسٹ 28 تا 31 مئی کو مقرر تھے ۔