تمام کیلئے ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانا بڑا چیلنج : سیتارمن

   

کمزور ممالک کی حمایت پر
G-20
کی ستائش، وزرائے فینانس اور بینکوں کے گورنرو ں کے ساتھ میٹنگ میں شرکت

واشنگٹن : مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے جی۔20کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی) کی میٹنگ میں کہا کہ وبا کی وجہ سے پیدابحران کو بہتری کے راستہ پر لانے کے لئے تمام کو ٹیکوں مساوی دستیابی یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج ہے ۔سیتارمن نے کل واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی آئی ایم ایف۔عالمی بینک کی سالانہ میٹنگوں سے علیحدہ اٹلی کی صدارت میں جی۔20کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنروں (ایف ایم سی بی جی) کی چوتھی میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ اٹلی کی صدارت میں جی۔ 20کے تحت آخری ایف ایم سی بی جی کی میٹنگ تھی اور اس میں عالمی اقتصادی اصلاحات، کمزور ممالک کو وبا میں حمایت، عالمی صحت، موسمیاتی اقدامات، بین الاقومی ٹیکس اور مالیاتی شعبے سے متعلق مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا اور معاہدے ہوئے ۔وبا سے مستقل طورپر ابھرنے کے لئے جی 20کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنر مالیاتی اقدامات کو وقت سے پہلے واوپس لینے سے بچنے ، ساتھ ہی مالی استحکام اور طویل مدتی استحکام کو برقرار رکھنے اور منفی اثرات اور منفی اثرات کو بڑھنے سے روکنے پر بھی اتفاق رائے ہوا ۔ سیتارمن نے کہاکہ بحران کو بہتری کی راہ پر لانے کے لئے تمام کو ٹیکوں مساوی دستیابی یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج ہے ۔ وزیر خزانہ نے مشورہ دیا کہ حمایت جاری رکھنا،لچک میں اضافہ، پیداوار ی صلاحیت بہتر بنانا اورساختی اصلاحات کو ہمارے پالیسی اہداف میں شامل ہونے چاہئیں۔ سیتارمن نے قرض راحتی اقدامات اور نئے ایس ڈی آر الاٹمنٹ کے ذریعہ وبا پر ردعمل اور کمزو ممالک کی حمایت کرنے میں جی 20کے کردار کی تعریف کی۔ سیتارمن نے ہدف والے ممالک تک پہنچنے پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کرنے کا مشورہ دیا۔سیتارمن جی 20وزرا اور گورنروں کے ساتھ موسمیابی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کی کوششوں کو مضبوط فراہم کرنے کی ضرورت پرمتفق ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کی مختلف پالیسیوں اور شروعاتی نکات کو مدنظر رکھتے ہوئے کامیاب نتائج کے لئے تبادلہ خیال کو آگے لے جانے کے لئے اقو ام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی پر فریم ورک کنوینشن اور پیرس معاہدے کے اصولوں پر مبنی آب و ہو کے انصاف کی مرکزیت خاصی اہم ہوگی۔ معیشت کے ڈیٹجلائزیشن سے پیدا چیلنجوں کے حل کے لئے جی 20ایف ایم سی بی جی نے 8اکتوبر 2021کو بیس اروجن اینڈ پرافٹ فٹنگ (بی ای پی ایس) پر آئی ای سی ڈی /جی 20انکلوسیو فریم ورک ک طرف سے جاری دو اصولی حل اور تفصیلی عملدرآمد کے منصوبے میں بیان کردہ معاہدے کی حمایت کی ہے ۔ جی 20ایکشن پلان میں عالمی معیشت کو ایک مضبوط، پائیدار، متوازن اور جامع ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے مقررہ مستقبل کے ایجنڈاکو آگے بڑھانے اپنے عزم کی پھر سے تصدیق کرنے کے ساتھ میٹنگ ختم ہوگئی۔