نئی دہلی 10اپریل(سیاست ڈاٹ کام ) دُنیا بھر کے مسیحی کورونا لاک ڈاؤن کہ وجہ سے آج اپنا اہم مذہبی تیوہار ‘گڈ فرائیڈے ’ اپنے اپنے گھروں میں منا رہے ہیں۔موسم بہار میں ہر سال یہ تیوہار انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ۔مسیحی کلینڈر کے مطابق یہ دن روزوں کے ایام کے آخری جمعہ کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مسیحی عقیدے کے مطابق مصلوب کیے جانے کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی کی وجہ سے اس بار مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے روم فرانسس (83) اس ہفتے ایسٹر سے متعلق تمام رسومات تنہائی میں ادا کر رہے ہیں، جسے ٹی وی اور انٹرنیٹ پر راست دکھایا جارہا ہے ۔ایسٹر کے موقع پر بالعموم دنیا بھر سے عقیدت مند مسیحث روم کا رخ کرتے ہیں، جہاں ویٹیکن میں پاپائے روم ایک بڑے اجتماع کے سامنے کیتھولک عقیدے کے مطابق رسومات ادا کرتے ہیں۔اٹلی میں کورونا کی ہلاکت خیز تباہی کی وجہ سے اس مرتبہ پاپائے روم لوگوں سے جسمانی فاضلہ رکھنے کے معیاری ضابطے اور سخت احتیاطی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔