لکھنو۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ اگر ملک کی پوری 130 کروڑ کی آبادی کو دستور کے مطابق ہندوستانی سمجھے بغیر سب کو زعفرانی ذہنیت کی رو سے ہندو قرار دینا انڈیا کے مفاد میں نہیں۔ بی ایس پی کے سربراہ نے عوام کو آج سال نو کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ ریمارک کیا ۔ انہوں نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر الزام عائد کیا کہ وہ تنگ نظری اور فرقہ پرستانہ سیاست پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے ان حکومتوں سے اچھی توقع چھوڑدی ہے۔
