حیدرآباد۔/8 اپریل، ( این ایس ایس ) حکومت تلنگانہ نے تمباکو اور غیر تمباکو اشیاء کھانے کے بعد سرکاری ادارہ جات اور عوامی مقامات پر تھوکنے کے واقعات پر فوری اثر کے ساتھ پابندی عائد کردی ہے۔ محکمہ صحت و طبابت و خاندانی بہبود نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا کہ کوویڈ۔19 وباء نے جہاں شخصی اور مقامی سطح پر صحت و صفائی کی اہمیت کو مزید لازمی بنادیا ہے جس کے ساتھ اس بات کی ضرورت بھی ہے کہ ایسی تمام غیر صحت مند عادتوں پر پابندی عائد کردی جائے جس سے ہمہ اقسام کے جراثیمی وبائیں اور امراض پھیلنے کے خدشات لاحق رہتے ہیں۔
