تمباکو اشیاء کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کا ٹھکانہ بے نقاب

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تمباکو اشیاء کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے ایک ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے 65 سالہ شخص عبدالرحیم کو گرفتار کرلیا۔ خفیہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم کے انسپکٹر پی راجیش اور سب انسپکٹر قوی الدین نے حبیب نگر پولیس کی پٹرولنگ ٹیم کے ساتھ سلطان نواز جنگ دیوڑھی علاقہ میں واقع ایک مکان پر دھاوا کیا اور اس مکان سے 40 ہزار روپئے مالیتی تمباکو اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ٹاسک فورس ٹیم نے ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ گرفتار شخص کو مزید کارروائی کیلئے حبیب نگر پولیس کے حوالے کردیا۔