حیدرآباد۔21۔ مارچ (سیاست نیوز) غیر قانونی طور پر تمباکو اشیاء اور گٹکھا کے کاروبار میں ملوث تین افراد کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد عبدالوحید ساکن مشیرآباد جو آرگنائزر ہے، اپنے دو ساتھیوں 48 سالہ محمد اکبر اور 52 سالہ محمد خلیل کے ساتھ مل کر ممنوعہ گٹکھا اور تمباکو کا کاروبار چلا رہا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ محمد عبدالوحید مشیرآباد انجمن کامپلکس میں واقع ایم اے قوی ٹریڈرس کا پروپرائیڈر ہے اور وہ مختلف برانڈس کے تمباکو اشیاء ، گٹکھا ، پان مسالہ وغیرہ کے بڑے پیمانہ پر کاروبار چلا رہا تھا ۔ گٹکھا اور زردہ کے کاروبار پر امتناع ہونے کے باوجود بھی وہ غیر قانونی طور پر یہ کاروبار میں ملوث ہورہا تھا جس کے نتیجہ میں ٹاسک فورس پولیس نے علاقہ مشیرآباد میں دھاوا کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ممنوعہ گٹکھا و تمباکو اشیاء جس کی مالیت 2 لاکھ 78 ہزار روپئے بتائی جاتی ہے، ضبط کرلی۔ ب