تمباکو کے عالمی دن پر تمباکو سے پاک موضوع پر سیمینار

   

Ferty9 Clinic

دھرم شالہ: ہماچل پردیش یونیورسٹی، دھرم شالہ ریجنل اینڈ لیگل اسٹڈیز سنٹر میں تمباکو کنٹرول ایکٹ (سی او ٹی پی اے ) 2003 کے موضوع پر ایک سیمینارمنعقدہوا جس میں طلبا کے لیے اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ناڈاانڈیا فاؤنڈیشن، نئی دہلی کے تعاون سے سینٹر میں اس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر اس سیمینار کا انعقاد تمباکو کی لت سے پاک نوجوان مہم کے تحت کیا گیا تھا، جس کا آغاز وزارت صحت، حکومت ہند اور عزت مآب وزیر منسکھ مانڈویہ نے کیاتھا۔ مہمان خصوصی کے طور پر موجود ناڈاانڈیا کے نیشنل کنوینر مسٹر سنیل وتسیان نے شعبہ قانون کے طلباء کو تمباکو کے مضر اثرات کے بارے میں بتایا اور تمباکو سے پاک نوجوان مہم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ وتسیان نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اس سے متعلق معلومات کو لوگوں تک پہنچائیں۔ انہوں نے صحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے ایک قومی ترجیح قرار دیا اور کہا کہ نوجوانوں کو اپنی توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کرنی چاہیے ۔ صحت کسی بھی ملک کا سب سے بڑا سرمایہ ہے اور نوجوانوں کی طاقت کسی سرمایہ سے کم نہیں۔ تمباکو اور اس سے متعلقہ مصنوعات آسانی سے دستیاب ہیں،لہٰذا نوجوانوں کو اس سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔