حیدرآباد۔یکم ستمبر، ( سیاست نیوز ) روز نامہ ’سیاست‘ کی اشاعت کے 75 سال کی تکمیل کے سلسلہ میں قہقہوں سے بھرپور ’’تمثیلی مزاحیہ مشاعرہ ‘‘ کا اتوار 7 بجے شام بمقام عابد علی خان سینٹنری ہال، احاطہ روز نامہ ’سیاست‘ انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ فنکار و شعراء منور علی مختصر، وحید پاشاہ قادری، لطیف الدین لطیف، سید شہاب الدین بابا، شبیر خان، شبن خان، مرزا نعمت اللہ بیگ، ڈاکٹر معین امر بمبو، کے بی جانی اور محترمہ سانولی بیگم شہناز خان طنز و مزاح کے عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ شعراء حضرت سلیمان خطیب، علی صائب میاں، محمد حمایت اللہ، غوث خواہ مخواہ، پاگل عادل آبادی، فرید انجم، شمشیر کوڑنگلی، گلی نلگنڈوی اور سردار اثر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ ناظم مشاعرہ کے فرائض منور علی مختصر انجام دیں گے۔ شائقین طنز و مزاح سے شرکت کی درخواست کی جاتی ہے۔