تملناڈو میں کروڑوں روپے کا اریڈیم گھپلہ ، چھ افراد گرفتار

   

چینائی، 3 جون (یو این آئی) ایک اہم پیش رفت میں تمل ناڈو کرائم برانچ کے سی آئی ڈی ونگ نے کروڑوں روپے کے اریڈیم کاپر گھپلہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس سلسلے میں چھ افراد کو گرفتار کیا ہے ، جنہوں نے خود کو آر بی آئی کے اہلکار ظاہر کر کے اس جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ منگل کو یہاں جاری ہونے والی سی بی۔ سی آئی ڈی کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد میں تمل ناڈو کے پانچ اور تلنگانہ سے ایک شخص شامل ہے اور ان کے پاس سے کئی قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے۔ یہ تمل ناڈو اور پڑوسی ریاستوں میں بعض گروہوں کی طرف سے غیر مجاز ڈپازٹ جمع کرکے عوام کو دھوکہ دینے کا معاملہ ہے ، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اریڈیم کوپر کی فروخت کے لیے مرکزی حکومت سے آر بی آئی کے ذریعے کئی ہزار کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں۔ وہ یہ کہہ کر بھی دھوکہ دے رہے تھے کہ سروس چارجز آر بی آئی کو ادا کرنے ہوں گے۔
اور مذکورہ رقم جاری کرنے کے لیے آر بی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کو کمیشن ادا کرنا ہوگا۔ یہ گھپلے متاثرین کو ان پر یقین کرنے کے لیے جعلی آر بی آئی بانڈ دکھا کر کروڑوں روپے کی واپسی کا وعدہ کر رہے تھے ۔