نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے تمل مزاحیہ اداکار ویویک کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے اپنی اداکاری سے عوام کو متاثر کیا ہے ۔ مسٹر نائیڈو نے ہفتے کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ سنیما میں ادا کئے گئے اپنے کرداروں سے ویویک نے اپنے آپ کو عوام سے جوڑ دیا تھا۔ مسٹر نائیڈو نے کہا،مشہور تمل اداکار ویویک کے انتقال سے بہت دکھ ہوا۔ میری تعزیت ان کے گھروالوں ،دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہے ۔
