چنئی: تمل ناڈو کے ضلع ناگاپٹنم میں اتوار کے روز ہندوستانی بحریہ کے ایک سکیورٹی گارڈ نے اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس نے بتایا کہ اس کی شناخت راجیش کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع ویلور کا باشندہ تھا۔وہ ناگاپٹنم نیول آفس میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر ملازم تھا۔فائرنگ کی آواز سن کر اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔ اسے بچانے کے لیے قریبی سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن بری طرح زخمی گارڈ کو بچایا نہ جا سکا۔ جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے گارڈ کو مردہ قرار دے دیا۔