تمل ناڈو میں بھیانک حادثہ،بس اور ٹرک میں تصادم ،19 افراد ہلاک

   

تری پورہ: جمعرات کی صبح یہاں ضلع تری پور کے ضلع ایناشی شہر کے قریب کیرالہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں انیس افراد کی موت ہوگئی ہے۔

یہ بس کرناٹک کے بنگلورو سے ایرناکولم جارہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔

اویناشی ٹاؤن کی نائب تحصیلدار نے آگاہ کیا کہ ایناشی ٹاؤن کے قریب بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 19 افراد جن میں 14 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں ان کی موت ہوگئی ہے۔

لاشوں کو تری پور کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔