تمنا رادھا کے روپ میں

   

ممبئی ۔ تمنا بھاٹیہ کاان دنوں فلم استری 2 کی شاندار کامیابی پر چرچا ہے۔ اگرچہ تمنا نے اس فلم میں کیمیوکیا ہے، لیکن ان کا واحد گانا آج کی رات سب پر چھایا ہوا ہے۔ جنم اشٹمی سے پہلے تمنا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پرکچھ تصاویر شائع کی ہیں۔ جس میں وہ آنکھوں میں کاجل اور بالوں میں گجرے کے ساتھ رادھا رانی کے روپ میں نظرآرہی ہیں۔ تمنا کا یہ فوٹو شوٹ کرن تورانی کے لگژری لباس برانڈ تورانی فیشن کے لیے کروایا ہے۔ جنم اشٹمی کے موقع پر تمنا کا یہ فوٹو شوٹ سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کررہا ہے۔یادرہے کہ اس وقت فلم استری 2 باکس آفس پر 400 کروڑ کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے کامیابی کی منزلیں طے کررہی ہے۔