تمہارا وقت ہے… ہمارا دور آئے گا،گرفتاری کے بعد بولے مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک

,

   

مہاراشٹر کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو بدھ کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کر لیا۔ ای ڈی نے کل ملک سے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی جس میں مفرور گینگسٹر داؤد ابراہیم شامل ہے۔ تقریباً 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد انھیں گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد نواب ملک کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے نواب ملک کو 8 دن یعنی 3 مارچ تک ای ڈی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ گرفتاری کے بعد نواب ملک نے کہا کہ ہم لڑیں گے، جیتیں گے اور سب کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ بھی کیا، جس میں انہوں نے لکھا- “کچھ دیر خاموشی ہے، پھر شور آئے گا… آپ کا وقت ہے ہمارا دور آئے گا !!”