ڈھاکہ۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال اگلے ماہ ہونے والے ہندوستانی دورے کو ذاتی وجوہات پر درمیان میں ہی چھوڑ سکتے ہیں۔ اس سیریز میں تین ٹوئنٹی 20 اور دو ٹسٹ کھیلے جانے ہیں۔ تمیم نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہندوستان دورے میں تمام میچوں کے لیے دستیاب رہنے پر معذرت ظاہر کی ہے۔ ان کی بیوی حاملہ ہیں اور اس دوران اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی وجہ سے شاید انہوں نے سیریز میں دستیاب رہنے پر معذرت ظاہر کی ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹرز کی تنخواہ سے متعلق اپنے کئی مطالبات کو لے کر گزشتہ کچھ دنوں سے چل رہی ہڑتال کے ختم ہونے کے بعد ہندوستان دورہ مقرر پروگرام کے تحت منعقد کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تمیم ٹسٹ سیریز کے آغاز میں ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم تمیم کی غیر موجودگی میں عمرالقیس کو شامل کر سکتی ہے ۔