ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال ڈھاکہ پریمیر ڈیویژن کرکٹ لیگ کے ایک میچ کے دوران حرکت قلب پر شدید حملہ سے دوچار ہوئے اور ان دارالحکومت ڈھاکہ کے مضافاتی علاقہ ساورمیں واقع ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔مقامی میڈیا نے تمیم کی حالت نازک بتاتے ہوئے کہاکہ ان کولائف سپورٹ پررکھنے کی ضرورت پڑی ہے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیشن ڈاکٹردیباشیش چودھری نے بتایا کہ ابتداء میں تمیم کومقامی اسپتال سے رجوع کیا گیا اور پھرڈھاکہ کومنتقلی کیلئے ہیلی پیاڈ کے راستے میں انہوں نے سینہ میںشدید تکلیف محسوس کی جس پر انہیں فوری واپس دواخانہ پہنچایا گیا جہاں پر وہ زیرعلاج ہیں۔