تم ،میں اور 14 دن کی تنہائی : ایرن

   

سڈنی۔21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پی ایس ایل کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے احتیاطی طور پر ازخود تنہائی اختیار کرلی۔ پی ایس ایل ملتوی ہونے کے بعد وہ آسٹریلیا پہنچی ہیں۔ ایرن نے اپنے سوشل میڈیا پرگھر پہنچنے کی تصویر شائع کرتے ہوئے لکھاکہ ’’گھر پیارا گھر، صرف تم، میں، اور 14دن کی تنہائی ہوگی۔ بیرونی کرکٹرز کے ساتھ پریزینٹر ایرن بھی پی ایس ایل کے دوران اپنے تبصروں اورانٹرویوز کی وجہ سے بہت شہرت پانے میں کامیاب رہیں۔ وہ آسٹریلیائی کرکٹر بین کٹنگ کی منگیتر ہیں۔یادر ہے کہ پی ایس ایل سے اپنے وطن واپس لوٹنے والے کھلاڑی اور دیگر افراد خودساختہ تنہائی اختیار کررہے ہیں۔