٭ کانگریس کے مخالف سی اے اے احتجاج کے دوران خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ جب کپڑوں یا لباس کا معاملہ آتا ہے ، ساری قوم آپ (پی ایم نریندر مودی) کو آپ کے کپڑوں سے جانتی ہے ۔ راہول نے کہا کہ آپ ہی نے دو کروڑ روپئے مالیت کا سوٹ پہنا تھا۔ وہ دراصل مودی کی اس تنقید پر ردعمل ظاہر کررہے تھے جس میں وزیراعظم نے کانگریس اور اس کے حلیفوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ تشدد برپا کر رہے ہیں ، انہیں ان کے کپڑوں سے ہی پہچان لیا جاسکتا ہے۔ کانگریس نے پیر کو دہلی میں ستیہ گرہ کا اہتمام کیا تھا۔
